بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، گوجرانوالہ کے لیے حکومتِ پنجاب نے ڈاکٹر انجینئر اقصیٰ شبیر کو نئی چیئرپرسن تعینات کر دیا ہے۔ ڈاکٹر اقصیٰ شبیر ایک ممتاز ماہرِ تعلیم، محقق اور پبلک سیکٹر مینیجر ہیں۔ انہوں نے بیلجیم کی Ghent University اور جرمنی کی یونیورسٹی آف میونخ سے مشترکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور جرمنی و برطانیہ کے مختلف تحقیقی اداروں میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ تعیناتی سے قبل وہ Lahore College for Women University (LCWU) میں شعبۂ الیکٹریکل انجینئرنگ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔
84











