317

بن باجوہ کے تین کم عمر بچے پراسرار طور پر لاپتہ، اہلِ خانہ میں تشویش کی لہر

بن باجوہ، تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی) بن باجوہ سے تعلق رکھنے والے تین کم عمر بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے، جس کے بعد اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ بچوں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کوششیں جاری ہیں، تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔لاپتہ ہونے والے بچوں میں سبحان ولد محمد ندیم بٹ، حسیب الرحمان باجوہ ولد شوکت علی باجوہ، اور خضر حیات ولد محمد وقاص ملک شامل ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق تینوں بچوں کی عمریں تقریباً 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق بن باجوہ، تحصیل پسرور سے ہے۔ذرائع کے مطابق اہلِ خانہ نے بچوں کی تلاش کے لیے مقامی سطح پر کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو ان بچوں کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوں یا وہ کسی مقام پر نظر آئیں تو فوری طور پر ان کے اہلِ خانہ یا قریبی پولیس تھانے کو اطلاع دیں، تاکہ بچوں کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی ممکن بنائی جا سکے۔علاقہ مکینوں نے بھی شہریوں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے کی درخواست کی ہے، تاکہ گمشدہ بچوں تک جلد رسائی ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں