وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کے حوالے سے پہلے تحریر کر چکی ہوں۔کہ وہ انتخابی سیاست میں دو دفعہ جیت کر اسمبلی میں پہنچے۔پہلی دفعہ جب وہ الیکشن میں پہنچے ۔تو آزادکشمیر میں پی پی کی حکومت تھی۔اور پاکستان میں بھی پیپلزپارٹی پارٹی کی حکومت تھی۔اس مشکل حالات میں الیکشن جیتنا ایک خواب تھا ۔جسے بیرسٹر افتخار گیلانی نے پورا کیا۔اس دور میں حاجی یعقوب صاحب جو پیپلزپارٹی کی حکومت کاحصہ تھے۔اپنی حکومت کو ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے ۔کہ مجھے بیرسٹر افتخار گیلانی میں بہت ٹیلنٹ نظر آیا ہے ہمیں اسے مختلف امور میں مشاورت کرنی چاہیے ۔اور یہ ایک پڑھا لکھا نوجوان ہے۔پھر بطور وزیر تعلیم این ٹی ایس اور دوسرے اقدامات کے ذریعے تعلیم دوستی کا ثبوت دیا۔کوئی بھی ٹیم لیڈر جب میدان میں ٹیم بھیجتا ہے۔تو وہ اس کی طاقت پر میچ جیتتا ہے۔اس وقت وزیراعظم آزاد کشمیر کی ٹیم میں سارے ایم ایل ایز پڑھے لکھے اور انیرجیٹک ہیں۔وزراء حکومت اور ایم ایل ایز نے اپنے حلقوں کے دورے پر ہیں۔اور اس دوران مجھے اس بات کی بہت خوشی ہوئی ۔کہ دوردراز اور میرے آبائی حلقہ لیپہ ویلی میں وزیر صحت ڈاکٹر مصطفٰی بشیر نے ہمراہ سابق وزیر چوہدری محمد رشید وزٹ کیا۔اور موقع پر وہاں کے مسائل حل کرنے کیلئے احکامات جاری کیئے ۔جسے عوام اور سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے سہرایا گیا۔وادی لیپہ میں ن۔لیگ کی پہلی حکومت کے دوران بھی ڈاکٹر مصطفٰی بشیر عباسی نے بہت اچھے کام کیئے۔جنہیں لوگ اج بھی یاد کرتے ہیں۔
محکمہ صحت کے اندر وزیر صحت نے ایک پروگریسو طریقے سے اگے بڑھ رہے ہیں۔وہ قابل تعریف اور قابل تقلید ہے۔
اسی طرح دوسرے وزراء کرام وزیر تعلیم سکولز سردار عمیر نعیم،وزیر جنگلات وقار نور،وزیر ہائیر ایجوکیشن اظہر صادق، وزیرمال راجہ ریاست، وزیر سیاحت عبدالرحمان آرائیں،،وزیر توانائی راجہ ثاقب مجید ،،وزیر ہاؤسنگ سردار میر اکبر بھی اپنے حلقہ کے دورے کے ساتھ محکمانہ سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔حکومت وزراء نے میرٹ کی مکمل بحالی کیلئے گزشتہ حکومت نے آخری سال میں جو تقرریاں کی تھی ان کی تفصیلات بھی لے لی ہیں۔تاکہ ہرصورت میں میرٹ کی پاسداری ہو۔دوسری طرف وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے بھی ہدایت جاری کی ہے۔کہ این۔ ٹی۔ ایس کو مزید فعال بنانے اور دیگر امور حکومت پر فعال اور فوری اقدامات کرنے پر بھی ہدایت جاری کی ہیں۔انشاءاللہ آزادکشمیر حکومت بھی میاں محمد نواز کے ویزن کے مطابق جس طرح مرکز میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور پنجاب میں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں جو ترقی ہورہی ہے۔اسی پیٹرن پر آزادکشمیر میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر نگرانی ترقی کا یہ عمل تیز ہوگا۔وزیراعظم آزادکشمیر عوامی وزیراعظم ہیں ۔اور عوامی حکومت کے اثرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔

78











