21

27 ستمبر احتجاج، عمران خان کی رہائی؛ زعیم سدوزئی کی نعیم پنجوتھہ سے مشاورت

اسلام آباد (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ بلوچ سردار زعیم سدوزئی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سینئر قانون دان نعیم حیدر پنجوتھہ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، 27 ستمبر کے احتجاج، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سمیت ملک و ریاست کی مجموعی صورتحال اور دیگر اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار زعیم سدوزئی نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں باہمی مشاورت اور سیاسی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق امور، سیاسی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں جاری سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران سردار زعیم سدوزئی نے نعیم حیدر پنجوتھہ کی نانی محترمہ کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ملاقات میں باہمی رابطوں اور اہم سیاسی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں