8

آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ہنر، اے آئی اور روبوٹکس سے لیس کرنے کا پلان تیار

اسلام آباد( خبرنگار) وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں تعلیمی اصلاحات، تعلیمی اداروں میں آئی ٹی، آرٹیفشل انٹیلیجنس اور روبٹک ٹیکنالوجی کی تربیت دینے، معیار تعلیم بلند کرنے، تعلیمی اداروں میں ماڈرن سہولیات فراہم کرنے،جدید فنی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اجلاس جموں وکشمیر ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم کو مختلف صوبوں کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعلیم کے شعبہ میں کام کرنیوالے اداروں اور فرمز کے حکام نے اپنے جدید اے آئی بیسڈ منصوبوں اور Success Stories پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ میرا سب سے زیادہ فوکس تعلیم پر ہے، قوموں کا مستقبل کلاس رومز میں بنتا ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ آزادکشمیر کا ہر نوجوان صرف ڈگری حاصل کرنے والا نہیں بلکہ ہنر مند، خود کفیل اور روزگار پیدا کرنے والا بنے۔ آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبوٹکس، آن لائن بزنس اور جدید فنی تعلیم ہماری ترجیح اول ہے۔ ہم ایسا تعلیمی نظام لیکر آرہے ہیں جو ہمارے بچوں کو صرف آج کے لیے نہیں بلکہ آنے والے کل کے لیے تیار کرے۔ انہوں نےکہا کہ ہماری حکومت آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا پلان لیکر رہی ہے تاکہ ہمارے نوجوان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے طلبہ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو علم و ہنر اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے عمل کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ اجلاس میں وزیر ہائر ایجوکیشن چوہدری اظہر صادق، وفاقی سیکرٹری بین الاصوبائی امور محی الدین وانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر LearnOBots محمد فیصل لغاری، NAVTTC کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر جان،چیف ایگزیکٹو آفیسر TechValley عمر فاروق، جوائنٹ سیکرٹری حمید نیازی، چئیرمین اللہ والی فاونڈیشن شاہد لون، چیف ایگزیکٹو آفیسر TechForPakistan خدیجہ بخش سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں