اسلام آباد ( خبرنگار ) پاکستان سولجر موومنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پی ڈبلیو ڈی پاکستان ٹائون سے اسلام آباد نیشنل پریس کلب تک پاکستان زندہ باد شاندار ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت صدر موومٹ چوہدری عبدالقیوم نے کی ،ریلی میں قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت ، سردار عبداللہ ، چیئرمین حاجی تاج محمد،چوہدری عبدالقیوم ، نصیر خان، احسن خان نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی، سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مضبوط وفاق ہی پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور قومی وحدت کی ضمانت ہے۔ ملک کے تمام اکائیوں اور عوام کو باہمی اتحاد، رواداری اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملکی سلامتی و استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سولجر موومنٹ کا مقصد عوام میں قومی شعور اجاگر کرنا، پاکستان کی وحدت اور سالمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور پاکستان کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ موجودہ حالات میں قومی مفادات کو ذاتی اور سیاسی مفادات پر ترجیح دینا ناگزیر ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، انہیں قومی یکجہتی، آئین و قانون کی پاسداری اور ملکی ترقی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور مضبوطی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ریلی اختتام پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ پاکستان سولجر موومنٹ اسلام آباد کے رہنمائوں نے سکیورٹی صورتحال پر تھانہ لوہی بھیر سمیت اسلام آباد انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا ہے۔
8











