10

نواز شریف کی ہدایا ت نو منتخب حکومت عوامی خدمت کیلئے ہمہ تن کام کرے گی،ڈاکٹر مریم ادریس

میرپور (بیورورپورٹ) نو منتخب ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مریم ادریس سے میڈیا ایڈوائزر ٹو چیئرمین کشمیر کمیٹی سکندر الرحمان راجہ، امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 19 ہجیرہ-2 سردار شہزاد عزیز اور سی ای او سی 92 ٹی وی قاضی محمد عابد نے ملاقات کی اور انہیں رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر مریم ادریس نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کی مضبوطی، عوامی مسائل کی نشاندہی اور مثبت رائے عامہ کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) خطے میں پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں نو منتخب حکومت عوامی خدمت کے لیے ہمہ تن کام کرے گی اور عوام کی خوشحالی کو اپنا مشن بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، آزاد معاشرے کی تشکیل اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے صحافت کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مریم ادریس نے کہا کہ وہ صحافی برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور ذمہ دارانہ، مثبت اور تعمیری صحافت کو معاشرے کی مجموعی اور تیز رفتار ترقی کا ضامن سمجھتی ہیں۔ملاقات کے دوران سکندر الرحمان راجہ، سردار شہزاد عزیز اور قاضی محمد عابد نے محترمہ مریم ادریس کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع میرپور کے لیے کا فخر ہیں اور خواتین کے لیے ایک مثالی کردار اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مریم ادریس اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل، عوامی خدمت اور خطے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں