10

آزادحکومت سے مکمل تعاون کرینگے، وزیراعظم پاکستان، افتخار گیلانی کو یقین دہانی

اسلام آباد( خبرنگار)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار علی گیلانی کی ملاقات ۔وزیراعظم پاکستان کی افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا منصب سنبھالانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار،ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے امن، ترقی اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ، وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اقدامات جاری رکھے گی۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں