مظفرآباد( پی آئی ڈی) 09 جون 2026
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سرکردہ شوکت نواز میر ساکنہ بینک روڈ مظفرآباد اور مہران ارشد خواجہ ساکنہ ڈڈیال میرپور کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ملزمان نے اپنی تقاریر، تحریری مواد، ویڈیو و آڈیوز کے ذریعے بغاوت کا ارتکاب کیا۔ حکومت نے دستیاب ریکارڈ/ مواد کا جائزہ لینے کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 196 کے تحت میرپور اور مظفرآباد کے ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں چالان پیش کیا جائے۔
7










