4

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کےمابین ثالثی کی پیشکش

مظفر آباد ( خبرنگار) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و رہنما پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس نے حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و رہنما پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر میں اس وقت پریشانی اور اضطراب کی صورتحال ہے،سفارتی محاذ پر پوری دنیا میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا جارہا ہے۔آزاد کشمیر صورتحال سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،آزاد کشمیر کی عوام ہمیشہ پاکستان اور مسلح افواج کیساتھ کھڑے رہے ہیں۔سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ثالثی کا رول ادا کرنا چاہتا ہوں ،آزاد کشمیر حکومت،اداروں اور مظاہرین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں