کشمیریوں کی لازوال قربانیوں سے لکھی گئی ھے۔ سماجی اور سیاسی رہنما
اس پاکیزہ خون کی حرمت کا
تقاضا ھے سردار محمد فاروق گجر گجر یوتھ فورم علماء ونگ کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سردار محمد فاروق گجر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کہ آج کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے ہماری اپنی طاقت ضائع ہو اور سرحد پار بیٹھا ازلی دشمن ہم پر ہنسے۔ موجودہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کے مقتدر حلقوں اور آزادکشمیر کے عوام، دونوں کو افہام وتفہیم کاراستہ اپنانا ہوگا۔ آزاد کشمیر کے عوام کے معاشی مطالبات ( جیسے سستی بجلی اور آئے پر سبسڈی ) بالکل جائز اور آئینی ہیں ۔ پر امن احتجاج آپ کا حق ہے لیکن جذبات میں آکرقانون کو ہاتھ میں لینا یا پاکستانی ریاست کے ساتھ تصادم کی فضا بنانادرست نہیں ۔ ایسی صورتحال سے دشمن فائدہ اٹھاسکتا ہے،اس لیے پرامن رہیں۔ دوسری طرف، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو پیجھنا ہوگا کہ آزادکشمیر کے مظاہرین کوئی دشمن نہیں، بلکہ اپنے ہی حقوق مانگنےوالے پر امن شہری ہیں ۔ اپنے ہی لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال نفرتوں کو جنم دیتا ہے۔
طاقت کے بجائے ایک ہمدرد
سرپرست کا رویہ اپنایا جائے اور ان کے معاشی مسائل کو حل کر کے فوری ریلیف دیا جائے ۔ آج جب پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگ سڑکوں پر ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں، تو دشمن اس کا تماشا بنار ہا ہے ۔ ہماری یہ آپس کی لڑائی ملک کو اندرونی طور پر کمزور کر رہی ہے ۔ یہ وقت آپس میں ٹکرانے کا نہیں، بلکہ متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کا ہے بندوق اور پتھراؤ کسی مسئلے کا حل نہیں ۔ اس تشویشناک صورتحال کا واحد راستہ مذاکرات کی میز ہے۔ حکومت پاکستان، آزاد کشمیر کی حکومت اور عوامی نمائندے مل بیٹھ کر خلوص نیت سے بات چیت کریں، جائز مطالبات مانیں اور خطے میں امن قائم کریں
2










