2

آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا چوتھے روز بھی دھرنا، شٹر ڈاؤن

مظفرآباد، راولاکوٹ ( نمائندگان ) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا چوتھے روز بھی دھرنا، شٹر ڈاؤن جاری، تصادم میں 6 افراد زخمی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری احتجاج اور دھرنا چوتھے روز بھی برقرار رہا، جبکہ کاروباری مراکز میں جزوی و مکمل شٹر ڈاؤن دیکھنے میں آیا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں مختلف مقامات پر احتجاج جاری رکھا، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔اطلاعات کے مطابق احتجاج کے کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔دوسری جانب مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا، جبکہ انتظامیہ نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تصادم کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں