7

پاکستان نے آزاد کشمیر سے متعلق بے بنیاد بیانات مسترد کر دیئے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق بعض بیرونِ ملک حلقوں کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم بعض افراد کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے کیے گئے تبصرے حقائق پر مبنی نہیں اور پاکستان و آزاد کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ ایسے عناصر کو پاکستان کے داخلی امور پر غیر ضروری تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ مذکورہ بیانات تاریخی حقائق سے لاعلمی کی عکاسی کرتے ہیں اور زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ یہ افراد اپنے ملک میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک خودمختار اور جمہوری ریاست ہے جو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کرتا ہے، اور اسی اصول کے تحت دوسرے ممالک سے بھی اپنے داخلی امور میں عدم مداخلت کی توقع رکھتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت کو چاہیے کہ وہ کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والے عناصر کو آگاہ کرے اور انہیں ایسے اقدامات اور بیانات سے باز رہنے کی تنبیہ کرے. برطانیہ میں مقیم کشمیر ی ہوشیار رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں