5

وزیراعظم آزادکشمیر کی گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار انتخابی کامیابی پر پارٹی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی متحرک انتخابی مہم اس کامیابی کی بنیاد بنی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت، ترقی اور عوامی خدمت کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی کارکنان کی محنت اور عوامی اعتماد کا واضح مظہر ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے گلگت بلتستان کے باشعور عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح عوامی حقوق، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی کامیابی ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ پارٹی ہمیشہ محروم طبقات اور دور افتادہ علاقوں کی آواز بلند کرتی رہی ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر کے مطابق نئی منتخب قیادت گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی بھٹو ازم، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ یہ کامیابی جمہوری عمل کے استحکام اور عوامی طاقت کی فتح ہے۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ گلگت بلتستان کے عوام کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں