19 جولائی 1947 آج ھی کے دن کشمیریوں کی حقیقی قیادت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اسی دن کی یاد میں کشمیری ھر سال یوم الحاق پاکستان مناتے ھیں آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بیرون ممالک میں مقیم کشمیری اس دن کے موقعہ پر جلسے جلوس سیمنار کا انعقاد کرتے ھیں اور تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تجدید عہد بھی کرتے ھیں اس اعتبار سے 19جولای کا دن خصوصی اھمیت کا دن ھے آج بھی کشمیری کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتے ھیں اور پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ھیں 19 جولائی 1947 کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی سپریم کونسل کا ایک خصوصی اجلاس غازی ملت سردار ابراہیم کی رھاہش گاہ سری نگر میں منعقد ھوا خصوصی اجلاس کی صدارت قائمقام صدر چوھدری حمید اللہ نے کی اجلاس میں قرارداد الحاق پاکستان پیش کیگی جو متفقہ طور پر منظور کیگی ریاست جموں و کشمیر مذھبی ثقافتی جغرافیائی اور اقتصادی لحاظ سے پاکستان کے ساتھ مماثلت رکھتا ھے اس لئے ریاست جموں و کشمیر کے عوام اپنا مستقبل مملکت پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کی قرارداد منظور کرتے ھیں 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا تو ریاست جموں و کشمیر میں کئی روز پاکستان بننے کی خوشی میں جشن منایا گیا 23 اکست 1947 کو نیلا بٹ کے مقام سے تحریک آزادی کے لیے مجاھد اول سردار محمد عبد القیوم کی سربراہی میں عملی جہدوجہد کا آغاز ھوا چوبیس اکتوبر۔ 1947 کو آزاد کشمیر حکومت قائم ہوئی ستائیس اکتوبر 1947 کو انڈیا نے اپنی افواج سری نگر میں اتاریں چھ نومبر 1947 کو کشمیریوں کو پاکستان پہچانے کے بہانے کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا صرف نومبر میں لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اقوام متحدہ نے راے شماری کا وعدہ کیا لیکن آج تک اقوام متحدہ اپنے وعدہ پر عملدرآمد نہ کرسکا کشمیریوں نے مجبور ہو کر 1988 سے عملی جہدوجہد کا آغاز کیا لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ھیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ھزاروں میں ھے کشمیریوں نے بھارتی فوج کے ظلم وبربریت کے باوجود اپنی جہدوجہد شروع رکھی جس قوم کے نوجوان آزادی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں دنیا کی کوئی طاقت انہیں غلام نہیں بنا سکتی بھارتی فوج کے ظلم کے باوجود کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت میں کمی نہیں آئی جانی ومالی نقصان کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے ھمالیہ سے بھی زیادہ بلند ھیں کشمیر میں جان کی قربانی والوں میں اکثریت نوجوانوں کی ھے جو آج بھی بر سر پیکار ھیں پانچ اگست 2019 کو بھارت نے 370 اور 35 اے ختم کرکے کشمیریوں کی شناخت پر کاری ضرب لگائی غیر کشمیر یوں کو ڈومیسائل جاری کیے گئے ہیں اور غیر کشمیریوں کو آباد کر کے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ھے کشمیر میں لاک ڈاؤن کا ماحول ھے کشمیریوں کے کاروبار تباہ ھو چکے ھیں لیکن اس کے باوجود کشمیری پر عزم ھیں اور پاکستان کی محبت میں کمی نہیں آئی کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ اب دنیا کے ھر کونے میں بلند ھو رھا ھے آج ھم قراد داد الحاق پاکستان منظور کرنے والے کشمیریوں اور لاکھوں کشمیریوں جنہوں نے جان کی قربانی دی ھے کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کشمیری 19 جولائی1947 سے آج تک قربانیاں دے رھے ھیں مجاھد اول سردار محمد عبدالقیوم خان پوری زندگی تحریک تکمیل پاکستان کیلئے کوشاں رھے اب مجاھد اول کے جانشین سردار عتیق احمد خان صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس قائدین کے مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ھیں جناب سردار عتیق احمد خان کا کہنا ھے کہ 19جولائی کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور پاکستان سے محبت کی علامت ھے 19جولائئ کا دن بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جاے گا تاکہ تحریک الحاق پاکستان کے تاریخی پس منظر اور کشمیری عوام کے جذبات کو اجاگر کیا جا سکے کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی قرار داد منظور کر کے اپنی منزل کا تعین کیا تھا 19جولائئ کو مختلف جماعتوں کے زیر اھتمام پروگرام منعقد ھونگے سرکاری سطح پر بھی تقریبات کا اھتمام ھو گا جبکہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اھتمام یوم الحاق پاکستان کنونشن منعقد ھوگا جس میں سابق وزیر اعظم صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان خصوصی خطاب فرماییں گے پاکستان ھماری امیدوں اور امنگوں کا مرکز ھے پاکستان کے ساتھ محبت ھمارے خون میں شامل ھے کشمیری اور پاکستانی یک جان دو قالب ھیں کشمیریوں نے آج کے دن ھی پاکستان کے ساتھ جینے مرنے کا عہد کیا تھا آج بھی کشمیریوں کی حقیقی منزل پاکستان ھے آج کشمیری اسلاف کے نظریہ الحاق پاکستان مملکت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کی تجدید کریں گے کشمیریوں کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا جاے گا پاکستان کی بہادر افواج کی لازوال قربانیوں اور مادر وطن کی سرحدوں کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جاے گا کشمیری 19,جولائی,1947 کے تاریخ ساز فیصلے کی تکمیل کے لیے کشمیری پر عزم ھیں الحاق پاکستان اصل میں تحریک تکمیل پاکستان ھے جس کے لیے کشمیری برسر پیکار ھیں کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیری جلد اپنی منزل حاصل کریں گے انشاللہ
4











