مظفرآباد( خبرنگار ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی جماعت کے لیے بہت خدمات ہیں ان کے مشورے اور رہنمائی کی مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کو بہت ضرورت ہے نئی حکومت جلد فیصلے کرے پونچھ کے حالات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں معاملات بات چیت سے پرامن انداز میں حل ہوتے ہیں طاقت کے استعمال سے ہرصورت گریز کیا جائےاپنے ایک بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ “شاہ غلام قادر ہمارے صدر ہیں۔ ان کو کسی صورت باہر نہیں رکھا جا سکتا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے لیے ان کی سرپرستی اور رہنمائی ناگزیر ہےانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے اور آزاد کشمیر میں پارٹی کی کامیابیوں کا سہرا تمام عوام کے ساتھ ساتھ سینئر رہنماؤں اورصدر شاہ غلام قادر کی قیادت اور کارکنوں کی محنت کو جاتا ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کو متحد رکھنے اور حکومت کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لیے صدر کی مشاورت اور راہنمائی اولین ترجیح ہے۔راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی فلاح کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور صدر شاہ غلام قادر کی زیر قیادت جماعت اور نومنتخب وزیراعظم کی قیادت میں قائم حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی جزوی بحالی کے بجاے پورے آزاد کشمیر میں بیک وقت انٹرنیٹ بحال کیا جاے
3











