3

آزادخطے میں صنعتی اور نجی شعبے کی سرگرمیاں اس تناسب سے موجود نہیں جن کی ضرورت ہے،،فاروق حیدر

مظفرآباد(خبرنگار)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم ممبر اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان نے SV Traders and Suppliers (Pvt.) Ltd. کے( نڑول اسٹیڈیم ) دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت میڈیا گروپ کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے افتتاح کے موقع پر دفتر کا دورہ کیا اور کمپنی کی کامیابی، ترقی اور نیک نامی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے نئی کاروباری کاوش کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ SV Traders and Suppliers (Pvt.) Ltd. آزاد کشمیر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔تقریب میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سفیان احمد میر، ڈائریکٹر ارباب میر، کو پارٹنرز راجہ عامر سیاب اور سائم خواجہ سمیت معزز شخصیات، سماجی کارکنان اور میڈیا گروپس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے نئی کاروباری کاوش کے آغاز پر کمپنی کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں طویل عرصے سے روزگار کے حوالے سے زیادہ تر انحصار سرکاری ملازمتوں پر رہا ہے، جبکہ خطے میں صنعتی اور نجی شعبے کی سرگرمیاں اس تناسب سے موجود نہیں جن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انڈسٹری کے فروغ اور نجی شعبے کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطے میں معاشی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے نجی صنعت اور کاروباری شعبہ بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ سرمایہ کاری میں اضافے سے نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ مقامی معیشت بھی مضبوط ہوتی ہے۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو چکی ہے اور امید ہے کہ نئی حکومت خطے میں ترقی، خوشحالی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے سرمایہ کاروں کو خطے کی جانب متوجہ کرنا ہوگا اور انہیں کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں قدرتی وسائل، سیاحت اور انسانی صلاحیتوں سمیت ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، تاہم ان امکانات سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے سرکاری شعبے کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بھی ناگزیر ہے۔تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ SV Traders and Suppliers (Pvt.) Ltd. کا قیام آزاد کشمیر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمپنی مستقبل میں نہ صرف اپنی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دے گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کرے گی۔افتتاحی تقریب میں شریک معزز شخصیات نے کمپنی کی انتظامیہ کو نئے کاروباری سفر کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی مزید کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں سے آزاد کشمیر میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ، سرمایہ کاری میں اضافہ اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔یس وی ٹریڈرز اینڈ سپلائرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نئے کاروباری سفر کا باوقار آغازپر مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں