27

آزاد کشمیر،87روز بعد 8 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بحال ،سدھنوتی راولاکوٹ میں سروس بدستور بند

مظفرآباد(خبرنگار)وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کے حکم پر 87 روز بعد آزادکشمیر کے 4 اضلاع میں مکمل جبکہ 4 میں جزوی انٹرنیٹ سروس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری،سدھنوتی و پونچھ کی سروسز مکمل بند رہیں گی۔محکمہ داخلہ آزادکشمیر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد، جہلم ویلی، باغ، کوٹلی میں براڈ بینڈ/وائی فائی انٹرنیٹ سروس صرف تعلیمی اداروں (سکول، کالجز، یونیورسٹیوں) کے لیے بحال کی گئی، میرپور، بھمبر،حویلی اور نیلم ویلی میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لیپا ویلی کو بھی مکمل سروس مل گئی جبکہ سدھنوتی،اور راولاکوٹ کی انٹرنیٹ سروس مکمل بند رکھی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں