کوٹلی( بیوورپورٹ )صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی دیکھتے ہوئے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے لیکن ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں مسلم لیگ ن اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے حالات خراب کرنا چاہتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن پرامن رہیں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں مسلم لیگ ن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ انتظامیہ ایسے شرپسند عناصر کو نکیل ڈالے جو حالات کو خراب کر رہے ہیں بصورت صورتحال کی زمداری انتظامیہ اور الیکشن کمیشن پر ہوگی انہوں نے کہا کہ کہ مسلم لیگ کی قیادت ہوش کے ناخن لے اپنی ناکامی کو دیکھتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہدا کی جماعت ہے جس کی قیادت نے شہادت تو قبول کر لی لیکن اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہم نے ڈرنے والے ہیں نہ بکنے والے ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقابلہ سیاسی میدان میں ہو یا مخالفین کی پسند کا میدان ہو اسی انداز میں جواب دیں گے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہم نہ ڈرنے والے ہیں نہ بکنے والے ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقابلہ سیاسی میدان میں ہو یا مخالفین کی پسند کا میدان ہو اسی انداز میں جواب دیں گے
9











