بازوؤں کو ایک دوسرے پر رکھ کر “X” کی شکل بنانا فیفا کی جانب سے نسلی امتیاز یا نسل پرستانہ رویے کی شکایت درج کرانے کا عالمی اشارہ ہے۔جب کوئی کھلاڑی، کوچ یا ٹیم کا آفیشل یہ اشارہ کرتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ ریفری کو آگاہ کر رہا ہے کہ میچ کے دوران نسل پرستانہ رویہ یا نسلی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ہے۔فیفا کے ضابطوں کے مطابق اس اشارے کے بعد نسل پرستی کے خلاف تین مراحل پر مشتمل پروٹوکول پر عمل ہونا چاہیے۔ پہلے میچ کو عارضی طور پر روکا جائے اور وارننگ دی جائے، اگر بدسلوکی جاری رہے تو میچ معطل کیا جائے اور اگر اس کے باوجود صورتحال نہ بدلے تو میچ ختم کر دیا جائے۔ ارجنٹینا کیخلاف میچ میں مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے “X”کا اشارہ کیا، تاہم مبینہ طور پر ریفری نے نسل پرستی سے متعلق پروٹوکول شروع کرنے کے بجائے انہیں پیلا کارڈ دکھایا اور میچ جاری رکھا۔
6











