36

مذاکرات ،مفاہمت کی امید،، لانگ مارچ عارضی طور پر مؤخر 21 جولائی تک مہلت

راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی ) طویل مذاکرات کے بعدکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی قیادت کی جانب سے لانگ مارچ کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔حکومت کو مطالبات پر عمل درآمد کے لیے 21 جولائی تک کی مہلت دی گئی ہے۔ اگر مقررہ مدت تک وعدے پورے نہ کیے گئے یا مطالبات منظور نہ ہوئے تو 22 جولائی سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا،کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیر ی کا کہنا ہے کہ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،قربانیوں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دینگے،کشمیریت کو بچانے کیلئے لانگ مارچ وقتی موخر کررہے ہیں،حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔واضح رہے کہ لانگ مارچ ملتوی ہوا ہے، کال آف نہیں ہوئی۔ تمام جاری دھرنے حسبِ سابق برقرار رہیں گے اور عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔ یہ فیصلہ تحریک کے اختتام کا نہیں بلکہ مذاکرات کو ایک موقع دینے کا فیصلہ ہے۔ اب نگاہیں حکومت کے عملی اقدامات پر ہیں۔ اگر وعدے پورے ہوئے تو یہ عوامی جدوجہد کی کامیابی ہوگی، اور اگر وعدہ خلافی کی گئی تو 22 جولائی کو عوام دوبارہ اپنے آئینی اور پرامن حق کے لیے میدان میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں