8

سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر حملہ ، گارڈ شہید

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ

کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی جانب سے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انکا ذاتی محافظ ایس ایس جی کمانڈو محمد آصف جام شہادت نوش کر گیا جبکہ قافلے میں شامل متعدد افراد زخمی ہیں ۔ حملے میں قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان آج پارٹی رہنماؤں و کارکنان کے ہمراہ دو روزہ دورے پر راولاکوٹ جا رہے تھے۔
ویڈیو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں