22

میرپور ڈویژن انتخابات، الیکشن کمیشن نے سرکاری نتائج جاری کردئیے

میرپور ( بیورورپورٹ )آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 27 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں میرپور ڈویژن سے موصول ہونے والے انتخابی نتائج کی روشنی میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں سے کامیاب قرار پانے والے امیدواروں میں ایل اے-1 میرپور-1 سے اظہر صادق، ایل اے-2 میرپور-2 سے چوہدری قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور-3 سے چوہدری یاسر سلطان، ایل اے-4 میرپور-4 سے رخسار احمد، ایل اے-5 بھمبر-1 سے وقار احمد نور، ایل اے-6 بھمبر-2 سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے-7 بھمبر-3 سے طارق فاروق، ایل اے-8 کوٹلی-1 سے ظفر اقبال ملک، ایل اے-9 کوٹلی-2 سے عمیر نعیم، ایل اے-10 کوٹلی-3 سے محمد یاسین چوہدری، ایل اے-11 کوٹلی-4 سے محمد آصف، ایل اے-12 کوٹلی-5 سے محمد ریاست خان جبکہ ایل اے-13 کوٹلی-6 سے ایاز احمد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں