پسرور (روزنامہ اگلاقدم): آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-35 کے انتخابات کے سلسلے میں ڈیرہ ذیلدار ہاؤس ورک میں چوہدری خرم خان ورک، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب کی میزبانی میں ایک بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
کارنر میٹنگ کے دوران سابق چیئرمین یونین کونسل بن باجوہ محمد اسلم نواب سمیت بیسیوں سابق چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، سابق ناظمین اور معززینِ علاقہ نے متفقہ طور پر امیدوار برائے ایم ایل اے حلقہ LA-35 چوہدری محمد اسماعیل گجر کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چوہدری خرم خان ورک کی قیادت میں شرکاء نے چوہدری محمد اسماعیل گجر کا پرتپاک استقبال بھی کیا۔
واضح رہے کہ حلقہ LA-35 میں چوہدری محمد اسماعیل گجر کا مقابلہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار چوہدری عبدالقدیر سے ہوگا، جو آزاد کشمیر کے سابق وزیر چوہدری مقبول احمد کے بھانجے ہیں۔ سیاسی حلقوں کے مطابق اس حلقے میں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
یاد رہے یہ حلقہ تحصیل پسرور، ڈسکہ ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد پر مشتمل ہے












