96

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔
میچ میں ناروے کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈ نے اسکور کیے۔ پہلا گول ایرلنگ ہالینڈ نے 79ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول بھی ایرلنگ ہالینڈ نے 90 منٹ میں کیا۔
برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے اختتامی وقت پر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا۔
یوں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی اور برازیل کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
برازیل کے خلاف جیت کے بعد ناروے کی فٹ بال ٹیم نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کو اپنی جیت کے جشن کے انداز میں جکڑ لیا۔
پہلے فاتح ٹیم کے کوچ اسٹیل سولبے کین نے شائقین کوجوش دلایا، پھر ناروے کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں ڈرم کی آواز پر جشن منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں