17

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے ان کی رہائشگاہ پر حلقہ LA-28 مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر مرتضیٰ گیلانی کی ملاقات

اسلام آباد (روز نامہ اگلا قدم)
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے ان کی رہائشگاہ پر حلقہ LA-28 مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر مرتضیٰ گیلانی نے ملاقات کی
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے بعد مرتضیٰ گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پارٹی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے دونوں حلقوں سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے رہے ہیں۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے مرتضیٰ گیلانی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا قابلِ تحسین اقدام ہے، جو جماعت کے اتحاد اور استحکام کو مزید مضبوط کرے گا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن کارکنوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ وہ اور ان کی جماعت اپنے ساتھیوں کے ساتھ وفا نبھائیں گے اور سب کو ساتھ لے کر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں