اسلام آباد ( خبرنگار ) استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر میں 2026 کے عام انتخابات کے لیے 35 حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان اور صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان تین حلقہ جات سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ سابق وزیراعظم کا ایل اے 25 نیلم ون کا ٹکٹ سابق وزیر حکومت الحاج گل خنداں مرحوم کے صاحبزادگان ڈاکٹر سردار ظفر اقبال اور سردار سجاد گل نے وصول کیا پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کی تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت، سیکرٹری جنرل آئی پی پی آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اور آزاد کشمیر بھر سے پارٹی امیدواران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
استحکام پاکستان پارٹی نے ایل اے 02سے محمد معروف
ایل اے 03سے تسلیم عارف کو ٹکٹ جاری کر دیا
ایل اے 04 سے تیمور حسن، ایل اے 08 سے ذوالفقار علی،ایل اے 09 سے طاھر فرید امیدوار نامزد
ایل اے 10 سے محمد یوسف ، ایل اے 11 محمد طالب ،ایل اے 12 صبیحہ صدیق ،ایل اے 13 نثار عنصر
سردار تنویر الیاس ایل اے15 ایل اے 22، اور ایل اے 25کے تین حلقوں سے امیدوار ہوں گے
ایل اے 16 سے اعجاز احمد ایل اے 17 سے عامر نذیر، ایل اے 18 سے مرتضیٰ احمد کو آءی پی پی کے ٹکٹ
ایل اے 19 سے شہزاد عزیز، ایل اے 21 سے بلال شکیل،ایل اے 23 سردار رءیس انقلابی امیدوار نامزد
ایل اے 24 سے سردار عنایت اللہ، ایل اے 27 سردار تبارک اللہ اور ایل اے 30 مقبول گجر نامزد
ایل اے 5 سے افتخار حسین ، ایل اے 35 سے عبد القدیر اور ایل اے 39 سے محمد طاھر کھوکھر امیدوار
ایل اے 40 سلیم بٹ ، ایل اے 41سعید ڈار اور ایل اے42 بلال بٹ اور ایل اے 43 حمزہ بزمی نامزد
ایل اے 14 راجہ فہیم فاروق، ایل اے 36 ادیب امجد بٹ اور ایل اے 31 سے راجہ مظہر قیوم کو ٹکٹ جاری
ایل اے 29 سعید اعوان کو ٹکٹ جاری ، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور بلوچستان کی نشستوں پر نامزدگیاں
ایل اے 6 علی شان سونی، ایل اے 28 کوثر تقدیس گیلانی استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار نامزد
استحکام پاکستان پارٹی باقی نشستوں پر آج رات یا کل امیدواروں کا اعلان کر دے گی۔











