15

وزیراعظم آزادکشمیر کی امجد حسین کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بننے پر مبارکباد

اسلام آباد ( خبرنگار )آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے امجد حسین کو گلگت بلتستان کا وزیرِاعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے عمران ندیم شگری کے سپیکر اور ملک کفایت الرحمٰن کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فیصل ممتاز راٹھور کے مطابق گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت اور کابینہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات عوامی اعتماد کا اظہار ہیں اور اقتدار کی پرامن منتقلی جمہوری و پارلیمانی اقدار کی مضبوطی کی علامت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں