12

گولیوں کی گونج میں شفاف انتخابات ممکن نہیں، لطیف اکبر نے نتائج چیلنج کر دیے

مظفرآباد ( خبرنگار )قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ ایل اے-31 مظفرآباد-V (کھاوڑا) چوہدری لطیف اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر میں درخواست دائر کرتے ہوئے حلقے کے 46 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے اور درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک سرکاری نتائج اور کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی اپیل دائر کر دی ہے قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ 2 اگست کو ہونے والے انتخابات میں بدترین دھاندلی جعلی ووٹنگ پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے بیلٹ بکس بھرنے انتخابی ریکارڈ میں ردوبدل اور ووٹروں کو خوفزدہ کرنے جیسے واقعات پیش آئےجنہوں نے انتخابی نتائج کو متاثر کیاانہوں نے کہا کہ وہ مارشل لا کے ادوار میں بھی انتخابات لڑتے رہے ہیں،مگر اس نوعیت کی صورتحال پہلے کبھی نہیں بنی وفاقی وزراء کی ہدائت پر لوگوں کے راستے بند کیے گئے گولیاں چلائی کی ایک کارکن کو شہید کیا گیا کئی افراد زخمی ہوئی اس سب کسی کا زمہ دار یہ وفاقی وزراء ن لیگی امیدوار ہے امیر مقام کی ہدائت پر سب کچھ ہوتا رہا کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ایک پنجاب پولیس کا سپائی پولنگ سٹیشن پر تعینات رہا بعض جگوں پر وہ بھی ٹھپے لگاتے رہے الیکشن کمیشن نے کہا فوج کی نگرانی میں الیکشن ہوں گے اور موقع پر پنجاب پولیس کو لگا دیا بلائی علاقوں میں پولنگ 12 بجے تک شروع نہیں ہو سکی کیونکے عملہ پہنچ ہی نہیں سکا الیکشن کمیشن نے ایک گھنٹہ وقت بڑھا تودیا مگر پولنگ عملہ کو علم ہی نہیں تھا کے وقت بڑھا دیا پولنگ بند کر دی گئی ہم حقِ رائے دہی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہمارا مقصد صرف اسمبلی کی نشست حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کے ووٹ کے تقدس کا تحفظ ہے لطیف اکبر نے کہا کہ ان پر حملہ کیا گیا، ان کے سیکیورٹی اسکواڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی ڈی ایس پی اس واقعے کے گواہ ہیں انہوں نے کہا کہ گولیوں کی گونج میں آزاد اور شفاف انتخابات ممکن نہیں ہو سکتے انہوں نے انتخابی نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ رات ڈھائی بجے تک الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا تناسب تقریباً 31 فیصد تھا جو صبح تک 97 فیصد ظاہر کر دیا گیا ان کے مطابق دنیا کے کسی بھی جمہوری ملک میں اس قدر زیادہ ٹرن آؤٹ غیر معمولی ہے انہوں نے کہا کہ ایک ہی یونین کونسل میں بعض پولنگ اسٹیشنوں پر 28 سے 30 فیصد جبکہ دیگر پر 97 سے 99 فیصد پولنگ ظاہر کی گئی، جو شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہےان کا کہنا تھا کہ بعض پولنگ اسٹیشنوں پر مخالف امیدوار کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا، جبکہ کئی مقامات پر تقریباً تمام ووٹ ایک ہی امیدوار کے حق میں ڈالے گئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار کے حق میں 19 ہزار یکطرفہ ووٹ کاسٹ کیے گئے اور پہلے سے مہریں لگے بیلٹ پیپر کارکنوں کو دے کر پولنگ کے اختتام پر بیلٹ بکسوں میں ڈالے گئے کماربانڈی سمیت مختلف علاقوں میں ووٹروں کو زبردستی مخصوص امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا گیا جبکہ انکار کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ گرتھان میں ایم این جنیجو پر حملہ ہوا اور انہیں گولی لگی جبکہ انتخابی تشدد کے ایک اور سٹیشن پر مشتاق شاہ جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے، جس سے حلقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوئی انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو قبل از وقت سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ا پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا اعلان بھی دور دراز علاقوں تک مؤثر انداز میں نہیں پہنچایا گیا جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر مقررہ وقت سے پہلے ہی ووٹنگ بند کر دی گئی انہوں نے کہا کہ 128,177 رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 249 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئےجہاں پر 61,470 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور مجھے 23,957 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو 32,511 ووٹ ظاہر کیے گئے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر غیر معمولی ٹرن آؤٹ اور یکطرفہ نتائج دیے گئے پولنگ اسٹیشن نمبر 01، 02، 05، 37، 38، 59، 60، 61، 67، 78، 79، 83، 94، 97، 112، 113، 114، 115، 116، 117، 118، 119، 127، 133، 134، 135، 136، 137، 142، 143، 147، 163، 164، 169، 170، 175، 176، 191، 212، 215، 216، 217، 224، 233 اور 235 پر ہونے والی پولنگ کو کالعدم قرار دے کر سینئر انتخابی افسران اور اضافی سیکیورٹی کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے چوہدری لطیف اکبر نے مطالبہ کیا کہ ان 46 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کو حتمی نتیجے میں شامل نہ کیا جائے اور درخواست کے فیصلے تک کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ری پولنگ نہ کرائی گئی تو وہ سپریم کورٹ سمیت تمام قانونی فورمز سے رجوع کریں گے ان کا کہنا تھا کہ وہ انتخابی عمل کا فرانزک بھی کرانے کی کوشش کریں گے تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں