کاغذات نامزدگی مستر د،چوہدری لطیف اکبر نے الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی
مظفرآباد( خبرنگار ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ نمبر 5 کھاوڑا سے امیدوار اور سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی ہےاپیل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس معروف قانون دان شوکت عزیز ایڈووکیٹ نے دائر کیواضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی اس بنیاد پر مسترد کیے تھے کہ وہ قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیںچوہدری لطیف اکبر نے اپنے حلقہ انتخاب کی عوام کے پرزور اصرار پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے اپیل دائر کی ہے۔ اب اس معاملے پر الیکشن کمیشن اپیل کی سماعت کے بعد آئندہ کا فیصلہ کرے گا












