مظفرآباد ( خبرنگار )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حویلی میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں دھاندلی سے نتائج تبدیل کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن عزیز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ فیصل راٹھور کو ممتاز راٹھور کے نام کی لاج رکھتے ہوے از خود دھاندلی زدہ نتایج کو قبول کرنے سے انکار کردینا چاہیے 2021 میں ن لیگ الیکشن ہاری تو ہم نے فراخدلی سے ہار تسلیم کی کوئی دھرنا احتجاج نہیں ہوا اب ہمارے امیدوار کی جیت کو ہار میں بدلا جارہا ہے چیف الیکشن کمشنر اس حلقے میں نتایج جاری کرنے سے قبل دوبارہ گنتی کروائیں اس کا جو بھی نتیجہ نکلے گا ہم اس کو قبول کرینگے
32











