مظفرآباد( خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری رابطہ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر، سینئر رہنما شوکت راٹھور خاکسار نے کہا کہ قبل از عام انتخابات انجیئرڈ نتائج کاسمیٹکس کاروائیوں کے باوجود خواتین کی دو نشستوں پر کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی چودہ تک پہچانے میں چیئرمین بلاول بھٹو سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری محمد یاسین کی اجتماعی مشاورتی اعتماد سازی سے بھرپور اعلیٰ سیاسی بصیرت شاندار پالیسیوں اور منظم حکمت عملی کے ثمرات ہیں، محترمہ فریال تالپور کی رہنمائی میں سابق سینئر مشیر حکومت چوہدری ریاض نے وفاقی اور پنچاب حکومتوں کا بیک وقت مردانہ وار مقابلہ کر کے اپنی قابلیت و صلاحیت کا لوہا منوایا اور اپنے آپ کو ایک بار پھر مدبر منصوبہ ساز ، بادشاہ گر ثابت کر دیا ہے،پیپلز پارٹی حکومت کو نوے ایام تک بھرپور موقع دے گی مگر قومی وقار عوامی مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام پر ایوان کے اندر اور باہر دمام مست قلندر سے دریغ نہیں ہو سکتا عوام کا تمام حلقوں سے چوری ہونے والے مینڈیٹ کی بازیابی کیلئے الیکشن کمیشن الیکشن ٹریبونل ہائی کورٹ سپریم کورٹ تک جدوجہدجاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی نامزد دو خواتین کی کامیابی کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری روایات کی پاسداری، آئین قانون کی حکمرانی، جمہوریت کے استحکام،عوامی حاکمیت پر یقین کامل رکھتی ہے جس کیلئے پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی چار نسلوں کو مظبوط خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان اور اس کے ناقابل تسخیر دفاع پر قربان کرنے میں کوئی مصلحت پسندی نہیں کی شوکت جاوید میر نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا عوام کے ساتھ عقیدت و احترام کا رشتہ اپنی مثال آپ ہے، وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے والد محترم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مال و دولت جمع کرنے کے بجائے عوامی وارثت کو اپنا سرمایہ حیات بنایا شوکت جاوید میر شوکت راٹھور خاکسار نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی ریاضت اور جہد مسلسل کا نام ہے ممبر قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر خارجہ چئیرمین بلاول بھٹو دنیا کے کم عمر وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے قوم کو ان پر بھرپور اعتماد ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی پیروکاروں کی جدوجھد اور قربانیوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے وقت انے پر انھیں انکا جائز مقام دینے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دے گی انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نظریہ استحکام پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی افواج پاکستان قومی سلامتی کے اداروں سے باہمی اعتماد سازی کے عمل کو پروان چڑھانے میں پیش پیش ہے پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اپنے مشترکہ دفاع کیلئے کئے جانے والا مکہ دفاعی معاہدہ ملت اسلامیہ کی ہی نہیں دنیا بھر مہذب اقوام کیلئے باعث تقلید ہے چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر نے کرہ ارض پر پاکستان کا وقار بلند کرنے میں اپنی خدادا صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر قوم کو سرخرو کر دیا
15











