30

پنشنرز کی بڑی مشکل آسان، آزادکشمیر میں ڈیجیٹل پروف آف لائف کا فیصلہ،نادرا کے تعاون سے نیا نظام متعارف مظفرآباد (خبرنگار) آزاد جموں و

مظفرآباد (خبرنگار) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے روایتی طریقہ کار کو ڈیجیٹل نظام میں منتقل کرنے کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے نادرا کے تعاون سے ایپ بیسڈ ڈیجیٹل پروف آف لائف میکانزم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی اصلاحات اور عوامی سہولت پر مبنی پالیسی کے تحت پنشنرز کو جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی اور سرکاری امور کو آسان بنانے کے لیے اس نظام پر عملدرآمد کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیرکی جانب سے حکومتی نظام میں شفافیت، سہولت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخارگیلانی نے حالیہ دنوں میں بھی سرکاری محکموں کو اصلاحاتی ایجنڈے پر عملی پیش رفت اور عام شہری کو فوری ریلیف کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ نادرا نے Pak-ID ایپ کے ذریعے پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اس سہولت کے ذریعے پنشنرز محفوظ بائیومیٹرک تصدیق اور شناخت کی جانچ کے ذریعے اپنی زندگی کی تصدیق کروا سکیں گے۔سرکلر کے مطابق یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی اور اس کا مقصد پنشنرز کو پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے لیے روایتی اور نسبتاً مشکل مراحل سے سہولت فراہم کرنا ہے۔نئے نظام کے تحت آزاد کشمیر کے تمام متعلقہ محکموں، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پنشنرز کو نیشنل پنشن رجسٹر میں درج کروائیں، نادرا کے ساتھ اندراج اور ڈیٹا شیئرنگ کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کریں جبکہ پنشنرز کے متعلقہ CNIC نمبرز نادرا کے ساتھ شیئر کیے جائیں تاکہ انہیں نئے ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جا سکے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ اور نیشنل پنشنرز ویریفکیشن سسٹم (NPVS) کے آزاد کشمیر میں مو?ثر نفاذ کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔حکومت آزاد کشمیر کے اس اقدام سے پنشنرز کو شناخت اور زندگی کی تصدیق کے عمل میں جدید، محفوظ اور آسان سہولت میسر آنے کی توقع ہے، جبکہ سرکاری سطح پر پنشنرز کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور تصدیقی نظام کو بھی مزید مو?ثر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں