11

وزیر اعظم شہبازشریف نے سانحہ پمز پروفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو معطل کر کے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ افسران پر اظہاربرہمی کیا، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر نبیل اعوان تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہونگے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیرصحت کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم نے مزید ہدایت دی ہے کہ وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال پمزاسپتال جا کر صورتحال کا جائرہ لیں اور رپورٹ پیش کریں ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر صحت کچھ دیر میں کراچی سے روانہ ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں