وادی نیلم (بیورو رپورٹ) ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری وزیر جنگلات کرنل وقار نور کی ہدایت پر مہتمم جنگلات کیرن ڈویژن سردار محمد اکرم کا کامیاب چھاپہ کیرن رینج کمپارٹمنٹ نمبر 02 نیلم سے سینکڑوں مکعب فٹ غیر قانونی لکڑی کائل بشکل چالیاں وستون ضبط کرکے سیل ڈپو آٹھمقام منتقل کردیے ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے تھانہ پولیس کو مکتوب جاری۔غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ کے خلاف پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایف او سردار اکرم نے کہا کہ وزیر جنگلات کی ہدایت پر مختلف جنگلوں میں چھاپے مارتے ہوئے سینکڑوں مکعب فٹ لکڑی اور متعدد أرا مشینیں چینسہ جات ضبط کرکے سیل ڈپو، آٹھمقام منتقل کر دیں
88











