آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میرپور ڈویژن میں انتخابی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ۔پولنگ عملہ ۔پولنگ سامان اور سیکورٹی اہلکاران کو متعلقہ پولنگ سٹیشن پر روانہ کیا جا رہا ہے ۔۔۔جہاں کل 27 جولائی کو پولنگ ہو گی ۔میرپور ڈویژن کے 13 حلقہ کی پولنگ ہو گی ۔اب تک کے سروے اور اعداد و شمار کے مطابق چکسواری ۔ڈڈیال۔چڑھوئی ۔سہنسہ ۔راج محل۔نکیال اور بھمبر سمیت 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے ۔جبکہ کوٹلی میں IPP اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی اور کھوئیرٹہ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے ۔جبکہ میرپور کھڑی شریف اور برنالہ کی نشست پر اس وقت تک مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے ۔جبکہ سماہنی میں IPP کی پوزیشن مضبوط ہے ۔
120











