21

مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں کے فاتحین کا اعلان، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (خبرنگار)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 2 اگست اور 4 اگست 2026 کو مظفرآباد ڈویژن کے 9 انتخابی حلقوں اور مہاجرینِ مقیم پاکستان کی 12 مخصوص نشستوں پر منعقد ہونے والے انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول ہونے والے سرکاری انتخابی نتائج کی روشنی میں کامیاب امیدواروں کو متعلقہ حلقوں سے منتخب قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے-25 نیلم ویلی-1 سے شاہ غلام قادر، ایل اے-26 نیلم ویلی-2 سے میاں عبد الوحید، ایل اے-27 مظفرآباد-1 سے نورین عارف، ایل اے-28 مظفرآباد-2 سے سید بازل علی نقوی، ایل اے-29 مظفرآباد-3 سے سردار مختار احمد خان، ایل اے-30 مظفرآباد-4 سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے-31 مظفرآباد-5 سے ثاقب مجید راجہ، ایل اے-32 مظفرآباد-6 سے راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ایل اے-33 مظفرآباد-7 سے دیوان علی خان قمر چغتائی کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح مہاجرینِ مقیم پاکستان کے حلقوں میں ایل اے-34 جموں-1 سے ناصر حسین ڈار، ایل اے-35 جموں-2 سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے-36 جموں-3 سے محمد احسن رضا، ایل اے-37 جموں-4 سے مریم جاوید، ایل اے-38 جموں-5 سے ذیشان علی، ایل اے-39 جموں-6 سے راجہ محمد صدیق، ایل اے-40 کشمیر ویلی-1 سے عامر عبدالغفار لون، ایل اے-41 کشمیر ویلی-2 سے محمد عامر شاہ، ایل اے-42 کشمیر ویلی-3 سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے-43 کشمیر ویلی-4 سے محمد یاسین لون، ایل اے-44 کشمیر ویلی-5 سے محمد احمد رضا قادری اور ایل اے-45 کشمیر ویلی-6 سے عبدالماجد خان کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں