راولپنڈی (اسپیشل رپورٹر) — قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے نومنتخب ممبر محمد یاسین لون نے اپنی شاندار انتخابی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے تمام معزز ووٹرز اور سپورٹ کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے حلقے کے غیور عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کر دیں گے اور عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان جیسے ادنیٰ اور فعال ورکر پر اعتماد کا اظہار کیا۔
نومنتخب اراکین کو مبارکباد
محمد یاسین لون نے مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی پر مرکزی قیادت اور دیگر تمام نومنتخب اراکین کو زبردست الفاظ میں مبارکباد پیش کی، بالخصوص درج ذیل شخصیات
شاہ غلام قادر ، راجہ فاروق حیدر خان ، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، ثاقب مجید
محترمہ نورین عارف ، طارق فاروق ، احمد رضا راجہ صدیق، چوہدری رخسار
چوہدری رزاق ، عمیر ایڈووکیٹ ، شوکت شاہ
آیاز نثار ودیگر نو منتخب اراکین قانون ساز اسمبلی کو مبارک باد پیش کی، یومِ استحصالِ کشمیر پر سخت ردعمل یومِ استحصالِ کشمیر” کے موقع پر اپنے ایک پُرجوش اور دوٹوک بیان میں محمد یاسین لون نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر ناجائز اور جابرانہ تسلط قائم کر رکھا ہے، جسے ہر حال میں خطے سے نکلنا ہوگا۔انہوں نے مودی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ:”ہندوستانی جبر نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ صرف ایک پولیس اہلکار کی ہلاک ہونے کے نام پر وادی کے تین ہزار سے زائد بے گناہ کارکنوں اور شہریوں کو ظالمانہ اور غیر قانونی طریقے سے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔”
عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
محمد یاسین لون نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے تمام عالمی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور ظالمانہ ہتھکنڈوں کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوامِ عالم کشمیری عوام کو ان کا بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی اور غیر متزلزل اقدامات کرے۔
20











