62

سیالکوٹ: ایل اے 36 جموں 3 کے لیے حافظ محمد احسن رضا کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 36 جموں 3 کے لیے حافظ محمد احسن رضا کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹ جاری ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ حافظ محمد احسن رضا نے اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، خواجہ محمد آصف اور مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے اور حلقے کے عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے اور وہ اس پر اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں