18

سردار تنویرا لیاس خان استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدر مقرر

اسلام آباد(خبرنگار)سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر مقرر،استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو پارٹی کا صدر مقرر کر دیا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس خان کی بطور صدر تقرری کی منظوری دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان کے پارٹی صدر بننے سے آزاد کشمیر میں استحکام پاکستان پارٹی کو مزید تقویت ملے گی اور تنظیمی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔سردار تنویر الیاس خان کی بطور صدر تقرری کی خبر سامنے آتے ہی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں اور ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کارکنوں نے اس فیصلے کو پارٹی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر میں مزید مضبوط اور مؤثر سیاسی کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں