9

راولاکوٹ: عوامی خدمت ہی اصل سیاست، پی ٹی آئی امیدوار اسمبلی سردار زعیم سدوزئی نے دھرنے کے شرکا ءکیلئے خود راشن پیک کر دیا

راولاکوٹ (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ LA-24 بلوچ سدھنوتی سردار زعیم سدوزئی نے عوامی خدمت اور کشمیری عوام سے یکجہتی کی ایک عملی مثال قائم کرتے ہوئے راولاکوٹ میں جاری دھرنے کے شرکا کے لیے راشن اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش اپنی نگرانی میں خود اپنے ہاتھوں سے پیک کیں۔ اس موقع پر کارکنوں اور رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے امدادی سامان کی تیاری اور تقسیم کے عمل میں بھرپور حصہ لیا۔سردار زعیم سدوزئی نے کہا کہ مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کو تنہا چھوڑنا ان کے ضمیر اور سیاسی نظریے کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا صرف سیاسی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک قومی اور انسانی فریضہ ہے، جسے ہر صورت نبھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے جائز اور بنیادی حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کے مطالبات کو مزید نظر انداز کرنا مسائل میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھرنے کے شرکا کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سردار زعیم سدوزئی نے کہا کہ کشمیریت صرف ایک شناخت نہیں بلکہ قربانی، استقامت اور حق گوئی کی علامت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور عوامی خدمت کا یہ سفر کسی دباؤ یا رکاوٹ کے بغیر جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری قوم اپنے حق، عزت اور وقار کے لیے متحد ہے اور اپنے آئینی و جمہوری حقوق ہر قیمت پر حاصل کرے گی۔ “حق کے لیے کشمیری کھڑے ہیں، اور اپنا حق لے کر رہیں گے”، یہ جذبہ آج پوری قوم کی آواز بن چکا ہے۔دوسری جانب دھرنے کے شرکا نے سردار زعیم سدوزئی کے اس عملی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے کا اصل امتحان مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اور امدادی سرگرمیوں میں ان کی براہِ راست شرکت نے عوام کے حوصلے مزید بلند کیے ہیں۔ امدادی سامان میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، خشک راشن اور دیگر ضروری لوازمات شامل تھے، جنہیں متاثرہ اور دھرنے میں موجود افراد تک پہنچانے کے انتظامات بھی کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں