چڑھوئی (راجہ محمد فیصل سے) مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ امریز خان نے کہا ہے کہ راجہ شاداب سکندر کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار راجہ ایاز نثار کی حمایت کا اعلان کھوئی رٹہ کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے پارٹی کی انتخابی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے راجہ شاداب سکندر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے اور انتخابی مہم مزید مؤثر انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے اظہارِ یقین کیا کہ حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام ترقی اور خدمت کی سیاست کو ووٹ دیتے ہوئے راجہ ایاز نثار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ راجہ امریز خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، اسی لیے آزاد کشمیر بھر میں پارٹی کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔











