37

دہائیوں کااقتدار ختم، سردار ساجد عباسی کے ہاتھوں سردار عتیق کو تاریخی شکست

بیس بگلہ چناٹ(این این آئی)ایک وقت تک جب آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کاکوئی مقابلہ نہیں کر سکتا تھااور پھر یہ جماعت سکڑتے سکڑتے کوہالہ سے جہالہ تک محدود ہوکر رہ گئی اور آخر کار 10اگست 2026ء کو آزاد کشمیر سے مسلم کانفرنس کا صفایا ہو گیااور مسلم کانفرنس کو آخری جھٹکا بھی عباسی خاندان کے چشم وچراغ سردار ساجد عباسی نے دیااور سردار ساجد عباسی نے سردار عتیق احمد خان 20ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے شکست دیکرمسلم کانفرنس کا صفایا کردیا-سردار ساجد عباسی نے 40ہزار702ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے 19ہزار 542ووٹ حاصل کئے -ساجد عباسی گزشتہ تین سال سے حلقہ LA-14غربی باغ میں ایک فعال کردار ادا کررہے تھے-اس حلقے سے سردار عبدالقیوم خان اس کے بعد سردار عبدالغفار خان اور پھر سردار عتیق احمد خان گزشتہ 70سال سے ممبر اسمبلی منتخب ہوتے رہے لیکن اس حلقے کی تقدیر کبھی نہ بدلی -آج بھی اس حلقے کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے-ان سب چیزوں سے دلبرداشتہ ہو کر سردار ساجد عباسی نے جموںو کشمیر دست وبازو پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں قدم رکھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے مسلم کانفرنس کے بت کو پاش پاش کرنے میں کامیاب ہو گئے-سردار ساجد عباسی کی رہائش گاہ جہالہ کے مقام پراس وقت جشن کا سماں ہے جہاں ہزاروں افراد کی آمدورفت جاری ہے-حلقے کے لوگ گاڑیوں پر جہالہ کے مقام پر پہنچتے رہے اور ساجد عباسی کو جیتنے پر مبارکبادیں دیتے رہے-تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی گائوں چناٹ سے بھی ایک بڑا قافلہ سردار شمیم خان،سردار افتخان خان ،سردار سید حسین خان ،سردار گلفراز خان، سردار مصطفی ،مظفرایڈووکیٹ،صوبیدار خان محمد خان،صوبیدار محمد عارف خان،حافظ صادق،سادات فیملی سے سیدنثار حسین شاہ،سید چراغ حسین شاہ ،راجہ عبدالخالق ،راجہ یاسین ،ذوالقرنین قریشی ،محمد کریم خٹک ،حاجی ارشاد خان،محمد ریاض خان ،سردار شوکت ،زاہد عرف پپوودیگر کی قیادت میںسینکڑوں افراد کا قافلہ جہالہ کے مقام پر پہنچا اور سردار ساجد عباسی کو مبارکباد دی-چناٹ کے تینوں پولنگ سٹیشن سے جہاں ایک وقت میں مسلم کانفرنس جیتا کرتی تھی اس بار ان تینوں سٹیشنز سے سردار ساجد عباسی بھاری لیڈ سے جیتے ہیں-واضح رہے سردار ساجد عباسی کا تعلق تحصیل دھیرکوٹ کے علاقہ جہالہ سے ہے ان کے والد ایک فیکٹری ملازم تھے اللہ کا کرم ہوا حالات بدلتے گئے-ساجد عباسی ایک دینی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں -آپ نے صحابہ کرام ؓکی کو بہت پڑھا-سردار ساجد عباسی نے بزنس کی فیلڈ میں عبدالرحمن بن عوف کو اپنا آئیڈیل بنایااور پھر اسی فیلڈ کو اپنایا آج اللہ پاک نے انہیں بزنس کی فیلڈ میں ایک کامیاب انسان بنایا اور آخر کار انہیں 2021ء متحدہ عرب امارات میں گولڈ ویزے سے بھی نوازا گیاتھا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں