حویلی ( خبرنگار )آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم ،پیپلز پارٹی کے امیدوار قانون ساز اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور کو حلقے میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ،حویلی میں مقیم پٹھان برادری کے عمائدین نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے فیصل ممتاز راٹھور نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی قسم کی برادری ازم یا نسلی و علاقائی تعصب پر یقین نہیں رکھتی ،ہر برادری ہماری برادری اور ہر قبیلہ ہمارا قبیلہ ہے ،میرے والد محترم نے بھی تعصب کی بنیاد پر سیاست نہیں کی اور ان کے نظریے کے مطابق میں بھی انہی کے نقش قدم پر گامزن ہوں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہونا اس بات کی نوید ہے کہ 10 اگست حویلی میں پیپلز پارٹی کی فتح کا دن کو گا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے فضل سے حویلی کو دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا اعزاز حاصل ہوا یہ سب حویلی کے بھائیوں اور بہنوں کی دعاؤں کا صدقہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی وزارت عظمی کے دوران آزادکشمیر میں سیاسی عمل کو بحال کیا لوگوں کا سیاسی سیٹ اپ اور سیاسی نمائندوں پر اعتماد ختم کو چکا ہے محنت اور لگن سے اس اعتماد کو بحال کیا ،ترقیاتی پہیے کو رواں کیا اور ایسے ایسے کام کئے جو گزشتہ 20 سال سے پینڈنگ تھے ۔انہوں نے کہا کہ پٹھان برادری کے اعتماد پر انکا ممنون ہوں ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم نے جب موجودہ الیکشن میں آپ کی حمایت کا فیصلہ حویلی کی ترقی کے تسلسل کیلیے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی وزارت عظمی کے دوران ہر خاص و عام کیلیے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھول دئیے اور یہی آپ کا وہ وصف ہے جو آپو دوسرے رہنماؤں سے ممتاز کرتا ہے انشاءاللہ 10 اگست آپ کی کامیابی اور حویلی کی ترقی کے تسلسل کا دن ہو گا
92











