23

جنگلات کے نظام میں جدت، سیڈ سینٹر کی اپ گریڈیشن اور ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کا حکم

مظفرآباد (خبرنگار) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز وقار احمد نور نے کشمیر فارسٹ سکول ٹنڈالی کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے اسکول کی عمارت، تعمیراتی کام اور وہاں جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کشمیر فاریسٹ سکول سید مفسر گیلانی اور پرنسپل سکو میڈیم فوزیہ جہان دیگر حکام نے انہیں اسکول اور زیرِ تربیت ملازمین/کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی”وزیر جنگلات نے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی اور افسران سے سوالات کیے۔ انہوں نے جنگلات کے کورسز کو جدید خطوط پر مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ فیلڈ سٹاف کی تربیت اس طرح ہو کہ وہ ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات ایک فعال اور منظم محکمہ ہے، اس کو مزید فعال بنائیں گے وزیر جنگلات کا سیڈ سینٹر اور فارسٹ ڈپو گڑھی دوپٹہ کا دورہ، دوپٹہ میں موجود بڑی لکڑی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مہتمم جنگلات توصیف عمران نے لکڑی کے اسٹاک اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں، وزیر جنگلات نے سیڈ سینٹر (Seed Center) گڑھی دوپٹہ کا دورہ کر کے وہاں کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ ناظم جنگلات سید مفسر گیلانی نے سیڈ سینٹر کی کارکردگی اور بیجوں کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر جنگلات نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیڈ سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع پالیسی بنائی جائے۔پودوں کی صحت مند افزائش اور پیداوار کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔منڈی میں پڑی لکڑی کے تمام ریکارڈ کو فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ (Digitized) کیا جائے تاکہ ریکارڈ کی درست جانچ پڑتال ممکن ہو سکے۔انہوں نے ڈپو کے تمام ریکارڈ کی چیکنگ کی اور فارم ہائی ترتیب کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ ریکارڈ کو وقت حاضر کے تقاضوں کے مطابق ترتیب دیں تاکہ ریکارڈ درست طریقے سے دستیاب ہو سکے۔ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کریں۔ دورہ کے بعد وزیر جنگلات نے لنگرپورہ میں قائم فارسٹ کلچر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ناظم جنگلات ارتضیٰ قریشی مہتمم جنگلات مقرب خان نے کلثور میں کی گئی شجرکاری کے بارے میں بریف کیا۔ وزیر جنگلات نے کی گئی شجرکاری اور پودوں کی پائیداری پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے مقامی آبادی کے ساتھ مل کر شجرکاری کی مہم چلانے پر زور دیا اور کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات چوہدری محمد فرید، ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد، ناظم اعلٰی جنگلات علاقائی ملک اسد محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین، ناظم اعلٰی جنگلات ترقیات راجہ زاہد حسین ناظم جنگلات میر نصیر، ناظم جنگلات ارتضیٰ قریشی، ناظم جنگلات سید مفسر گیلانی، ناظم جنگلات ارشد خان مہتممان جنگلات (DFOs) اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں