28

ادارہ تحفیظ القرآن 17 میل اسلام آباد میں 79واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

ادارہ تحفیظ القرآن 17 میل اسلام آباد میں 79واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

اسلام آباد (رپورٹ: روزنامہ اگلا قدم)

اسلام آباد کے 17 میل کے علاقے میں واقع ادارہ تحفیظ القرآن میں پاکستان کا 79واں جشنِ آزادی پورے تزک و احتشام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ نے وطنِ عزیز سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ طلبہ نے وطنِ عزیز کی محبت اور آزادی کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر کیں جبکہ ملی نغمے بھی پیش کیے، جن سے تقریب کا ماحول حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوگیا۔

اس موقع پر خادمِ قرآن مولانا عقیل الرحمٰن اور ان کے معاون اساتذہ کرام نے طلبہ کو جشنِ آزادی کی تقریب کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا تھا۔ طلبہ کی جانب سے بھرپور تیاری اور خوبصورت انداز میں پیش کیے گئے پروگرام کو شرکاء نے سراہا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، اس کی آزادی بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔ ہمیں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور نئی نسل کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو مزید اجاگر کرنا چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں