کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ساتویں روز بھی شٹر ڈائون اور دھرنے جاری ،ریاست بھر میں ٹرانسپورٹ اور انٹرنیٹ بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر میں ساتویں روز بھی شٹر ڈائون اور دھرنے جاری رہے ،پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھی جام رہا،کچھ جگہوں پر آیا دکا دکانیں کھلی رہیں،احتجاجی دھرنوں سمیت ریاست بھر میں ماحول پر امن رہا،سہنسہ ،سرساوہ اور پنجیڑہ میں خواتین کے احتجاجی مظاہرے،سفید جھنڈے لہرا کر مارچ ،بنیادی حقوق کے حصول کے لیے پُرامن جہدوجہد جاری رکھنے کا عزم ،راستوں کی بندش اور انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندی سے مال بردار گاڑیاں نہ جاسکے پر ریاست بھر میں غذائی بحران کا خدشہ، ادھرپولیس اور رینجرز کا مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ ،امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے
5










