82

اے جے کے ٹیوٹا کا فنی تعلیم کو فروغ دینے پر زور، طالبات کیلئے نئی سہولیات کا اعلان

مظفرآباد(خبرنگار)سیکرٹری/چیف آپریٹنگ آفیسر AJKTEVTA ارشد محمود جرال کا گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر مدینہ مارکیٹ کا دورہ سیکرٹری/چیف آپریٹنگ آفیسر ارشد محمود جرال نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر مدینہ مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ادارہ آمد پر پرنسپل /ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اطہر احمد ڈار نے انچارج ادارہ GVTC مدینہ مارکیٹ محترمہ رفعت بخاری اور دیگر سٹاف کے ہمراہ جناب سیکرٹری کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر انچارج ادارہ محترمہ رفعت بخاری نے سیکرٹری / چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کو ادارہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ادارہ میں جاری مختلف ٹریڈز، کلاسز، تربیتی سرگرمیوں، طالبات کی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سیکرٹری/ چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا نے ادارہ کی مختلف کلاسز اور تربیتی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا اور طالبات سے براہِ راست ملاقات کرکے ان کے مسائل اور ضروریات دریافت کیں۔ طالبات کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے موقع پر پرنسپل اور انچارج ادارہ کو ہدایت دی۔سیکرٹری /چیف آپریٹنگ آفیسر AJKTEVTA ارشد محمود جرال نے ادارہ میں بہترین ڈسپلن اور صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو سراہتے ہوئے انچارج ادارہ اور سٹاف کی کاوشوں کی خصوصی تعریف کی۔ انہوں نے طالبات کو بہتر تعلیمی و تربیتی ماحول فراہم کرنے کے لیے فون اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی اور طالبات کے لیے سپورٹس ایکٹیویٹیز کے انتظامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔دورے کے اختتام پر سیکرٹری نے ادارہ میں جاری فنی و پیشہ ورانہ تربیتی سرگرمیوں کو سراہا اور
ادارہ کی مزید بہتری اور طالبات کو معیاری تربیتی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اے جے کے ٹیو ٹا ریاست کی خواتین کو ہنر کی تعلیم سے آراستہ کر رہاہے اور خواتین کو ہنر اور جدید کورسز کروائے جارہے ہیں تاکہ ریاست کی خواتین ہنر سیکھ ریاست کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور اپنے خاندان کی کفالت بھی کریں گے اے جے کے ٹیوٹا وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کے ویثرن اور ریاست سے بے روزگاری کے خاتمے اور ہنر سکھانے کے لیے کوشاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں