21

ہسپتال، تعلیم اور زراعت کی بہتری؛ زوبیہ خورشید نے لائحہ عمل بتا دیا

دھیرکوٹ(نمائندہ اگلاقدم)ممبر قانون ساز اسمبلی زوبیہ خورشید راجہ نے اپنے آبائی حلقہ دھیرکوٹ کا دورہ کیا۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال دھیرکوٹ زراعت آفس دھیرکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا بعد ازاں زوبیہ خورشید راجہ نے بوائز ہائ سکول غازی آباد میں ایک تقریب میں شرکت کی۔زوبیہ خورشید راجہ نے سابق مشیر حکومت راجہ آصف علی خان کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی پدرمستو بزرگ شخصیت راجہ عبدالقیوم سلفی کی عیادت کی اور بھولاسہ میں راجہ سردار خان کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔غازی آباد کے مقام پر طارق عباسی کی جانب سے استقبالیہ پرگرام میں شرکت کی۔دورہ کے دوران مختلف جماعتوں کے سیاسی و سماجی کارکنان نے انہیں مبارک باد پیش کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زوبیہ خورشید راجہ نے کہا کہ اسمبلی کے اندر یہ نمائندگی ایک عام سیاسی کارکن کی نمائندگی ہے۔کوشش کرونگی کہ آزاد کشمیر بھر کی خواتین کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لئے اسمبلی میں آواز اٹھاؤں۔انہوں نے کہا پارٹی قیادت چئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا ہے اس پر پورا اتروں۔حلقہ دھیرکوٹ کے اندر پیپلزپارٹی نے اسمبلی میں نمائندگی دے کر سیاسی کارکنوں کے حوصلے بڑھائے ہیں پارٹی کی مضبوطی کے لئے تمام سنئر کارکنان پارٹی
عہدیداران کی مشاورت سے آنے والے وقت میں کردار ادا کرونگی۔میں ہر اس سیاسی کارکن کی آواز بنوں گی جو دوسری جماعت میں ہو کر خود کو بے بس سمجھتے ہیں ۔علاقائ مسائل کے حل کے لئے بلاتفریق کام کرونگی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال دھیرکوٹ میں ادویات کی کمی اسٹاف کی کمی اور دیگر شعبہ جات میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کے لئے جدوجہد کرونگی زراعت میں بہتری کے لئے اقدامات کرونگی اور خواتین کو ہنر مند بنانے اور زراعت سے دلچسپی پیدا کرنے کے لئے ورک کرونگی۔تعلیمی ادارہ جات کے مسائل کے لئے جدوجہد کرونگی۔ہماری کسی کی ذات سے کوئ جنگ نہیں ہے ہم نے لوگوں کو سہولیات دینے کے لئے کام کرنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں