میرپور ( بیورورپورٹ )وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت میں حکومت عوامی خدمت اور تیز رفتار ترقی کے لیے ہمہ تن کوشاں ہےممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی محترمہ مریم ادریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت میں حکومت آزاد کشمیر عوامی خدمت، ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف کی فراہمی، بنیادی سہولیات اور ریاست میں تیز رفتار ترقی کے عمل کو مؤثر بنانا شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی محترمہ مریم ادریس نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت میں حکومت تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، روزگار اور دیگر اہم شعبوں میں عوامی خدمت کو اولین ترجیح دے گی۔ عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات سے دیرینہ محرومیوں کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر مریم ادریس نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی محرومیوں کے ازالے اور ریاست کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔ قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں عوامی خدمت کے جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، نوجوانوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی حکومتی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پائیدار ترقی کے لیے حکومت، منتخب نمائندگان اور عوام کو باہمی تعاون اور مشترکہ کاوشوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت میں حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے اور ریاست کے عوام کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔
25











